اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

مانسہرہ میں ڈمپر سیاحوں کی گاڑی پر چڑھ گیا، بچے سمیت 3 جاں بحق

21 جون, 2026 15:20

مانسہرہ کے علاقے کیوائی میں ایک تیز رفتار ڈمپر سیاحوں کی گاڑی پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

مانسہرہ کے علاقے کیوائی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر سیاحوں کی گاڑی پر چڑھ گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں کل 10 افراد سوار تھے، جن کا تعلق کامونکی گجرانوالہ سے ہے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک معصوم بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں میں سڑک کنارے دو بم دھماکے، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سرجیت سنگھ، ہرپال سنگھ، سرنجیت سنگھ، تاجندر سنگھ اور پریم سنگھ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بالاکوٹ منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔