پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

مذاکرات کی ضروری شقوں اور معاشی اثاثوں کی واگزاری پر اچھی پیشرفت ہوئی، ایرانی وزارت خارجہ

22 جون, 2026 09:46

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دن حتمی گفتگو کے آغاز کے لیے ضروری شقوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئزرلینڈ میں مفاہمت کی یادداشت کی بقیہ اہم شقوں پر بحث کی گئی ہے، جو حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے لازمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی وفد نے اجلاس میں سختی سے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جاری جنگ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کے دوران تیل کی فروخت کے لیے ضروری لائسنسوں کے اجرا اور ایرانی معاشی اثاثوں کی واگزاری پر بھی بات ہوئی ہے، جس میں اچھی پیشرفت ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ایران مذاکرات میں اتار چڑھاؤ، ایرانی وفد کا میڈیا کے سامنے امریکی وفد کے ساتھ بیٹھنے سے انکار

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کے محفوظ گزرنے کے لیے ایک اہم میکانزم قائم کیا گیا ہے، جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

تاہم ترجمان نے انکشاف کیا کہ مذاکرات کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک دھمکی آمیز بیان سامنے آنے کے بعد ایرانی وفد نے امریکہ، پاکستان اور قطر کے ساتھ چار فریقی مذاکرات کو آگے بڑھانے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

قطر اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے کی کوشش کی مگر ایران کا مؤقف تھا کہ یہ اب چار فریقی بیٹھک نہیں ہو سکتی۔

ایرانی ٹیم کے مطابق اب ان کا کام مکمل ہو چکا ہے اور کل سے تکنیکی ٹیمیں مفاہمت کی یادداشت پر مؤثر عمل درآمد کے لیے کام کا آغاز کریں گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔