کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل میں دہشت گردوں کی تصاویر وائرل، پاکستان کا مؤقف سچ ثابت

کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کی عیش وعشرت کی تصاویر منظر عام پر آنے سے افغان طالبان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔
افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا پاکستان کا اصولی مؤقف ایک بار پھر سچ ثابت ہو گیا۔
کابل کے مشہور اور پرتعیش فائیو اسٹار انٹرکانٹینٹل ہوٹل میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کے قیام اور عیش وعشرت کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تصاویر میں خوارج کمانڈروں کو سوئمنگ پول کے کنارے انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سویڈن میں افغان مہاجرین کا طالبان حکومت کے خلاف بڑا احتجاج، عالمی بائیکاٹ کا مطالبہ
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ہائی سیکیورٹی ہوٹل میں خوارج کے لیے ناچ گانے، منشیات اور شاہانہ ضیافتوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، جس کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
وائرل تصاویر میں فتنہ الخوارج کے اہم رہنما صدر حیات عرف ابو سفیان اور کمانڈر جلالی واضح طور پر موجود ہیں جبکہ رہبر وزیرستانی، کمانڈر غازی اور دیگر خوارج کی بھی اسی فائیو اسٹار ہوٹل میں موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
انٹرکانٹینٹل جیسے انتہائی محفوظ ہوٹل میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی یہ موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان کو افغان حکومت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔
کابل میں دہشت گردوں کا یہ شاہانہ طرز زندگی ثابت کرتا ہے کہ افغانستان اب عالمی اور علاقائی دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے۔
عالمی ماہرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر افغان حکومت اپنی سرزمین پڑوسیوں کے خلاف استعمال ہونے سے نہ روکے تو عالمی قوانین پاکستان کو یکطرفہ دفاع کا قانونی حق دیتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












