پنجاب میں خواتین کو گھر بیٹھے ہنر مند بنانے کے منصوبے سحر پروگرام کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین کو گھر بیٹھے ہنر سکھانے اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے 97 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے سحر پروگرام کا آغاز کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویمن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت لڑکیوں کیلئے منصوبے اسکل انہانسمنٹ تھرو ہوم ریچ یعنی سحر پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ خواتین گھر بیٹھے ہنر سیکھ سکیں اور معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں۔
ہنرمند خواتین کی تعداد بڑھانے کے اس بڑے پروگرام پر 97 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی اور اس کے تحت پنجاب بھر میں 5365 خواتین کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی۔
اس منصوبے کے تحت دوردراز اور شہری علاقوں میں بیوٹیفیکیشن اور ہاسپیٹلٹی کے کورسز کروائے جائیں گے جبکہ خواتین کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی ارکان کی تقریر بغاوت سے شروع اور ہتھیار پر ختم ہوتی ہے، عظمیٰ بخاری
اس سلسلے میں آئی تھم کے اشتراک سے 1260 خواتین کے لیے ہاسپیٹلٹی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ٹرینی خواتین کو کلنری آرٹس، بیکنگ، فرنٹ ڈیسک اور ایئر لائن مینجمنٹ سکھائی جائے گی۔
لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں اس پروگرام کا ایک بیچ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ 4 اضلاع میں 2 ہزار 65 خواتین کے لیے نیل بار کے تعاون سے کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے خواتین کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب خواتین معاشی طور پر مضبوط ہوں گی تو ملک بالخصوص پنجاب ترقی کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم پنجاب کی خواتین کی آبادی کو ایک قابل قدر اثاثہ بنا رہے ہیں اور گھر کی دہلیز پر ٹریننگ کا مقصد صنفی مساوات قائم کرنا ہے تاکہ خواتین باآسانی اپنا روزگار کما کر معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










