ایران اور امریکہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ کمیٹی کی نگرانی میں ہوگا، کاظم غریب آبادی

ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سوئزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے، اگلا مرحلہ کمیٹی کی نگرانی میں ہوگا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور تکنیکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے میڈیا کو بتایا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ہائی لیول کمیٹی کی شمولیت کے ساتھ ہوگا، جو اس ثالثی کی نگرانی کر رہی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، اس سلسلے میں 4 ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں، جن میں پابندیوں کے خاتمے کا ورکنگ گروپ، جوہری ورکنگ گروپ، تعمیر نو اور اقتصادی ترقی کا ورکنگ گروپ، اور مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن یعنی عمل درآمد کا ورکنگ گروپ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 12 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا، باقر قالیباف
کاظم غریب آبادی نے واضح کیا کہ ہر گروپ صرف اپنے مخصوص معاملے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ طے پانے والی سمجھ بوجھ کی بنیاد پر، آنے والے مذاکرات اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس کے اسپیکر، وزیر خارجہ، امریکہ کے نائب صدر اور پاکستان اور قطر کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










