منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

امریکہ کے ساتھ غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے آبنائے ہرمز میں ہاٹ لائن قائم کردی، باقر قالیباف

23 جون, 2026 10:07

باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی غلط فہمی کو روکنے اور حل کرنے کے لیے ایک ٹیلی فون ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا کہ ایران اور امریکہ نے ہم آہنگی کا نظام، یعنی ایک ٹیلی فون ہاٹ لائن اور ایک مرکز قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے تاکہ اگر کوئی ابہام یا مسئلہ پیدا ہو تو بحری جہاز اس مرکز سے رابطہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اب سے یہ آبنائے ایرانی انتظامات کے تحت چلائی جائے گی اور جنگ سے پہلے جیسی صورتحال پر بلکل واپس نہیں جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ ٹرمپ کی بڑی سیاسی غلطی قرار، امریکی عوام نے سروے میں کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایران عالمی قوانین پر درست طریقے سے عمل درآمد کرے گا اور کسی بھی مسئلے یا غلط فہمی کو حل کرنے کے لیے تیزی سے کام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی طور پر، جس طرح لبنان یا کہیں اور مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، اسی طرح آبنائے ہرمز میں بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جیسا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ کچھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

باقر قالیباف نے کہا کہ ہاٹ لائن اعلیٰ ترین سطح کی حفاظت اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے میں مدد کرے گی۔ جب ان سے ہاٹ لائن کے مقصد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر امریکیوں کو کسی چیز پر کوئی اعتراض ہے، یا اگر کسی بھی بحری جہاز کو کسی راستے یا کسی چیز کے بارے میں وضاحت کی ضرورت ہے تو وہ کال کر سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔