ترکیہ اور جرمنی کا جرائم میں ملوث غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

دنیا بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں اور بدامنی میں ملوث افغان شہریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا، ترکیہ اور جرمنی نے مختلف جرائم میں ملوث افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔
مختلف جرائم میں ملوث اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اب میزبان ممالک کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔
ترکیہ اور جرمنی نے قتل، منشیات اور انسانی اسمگلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔
ترک جریدے اخلاص نیوز ایجنسی اور افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز نے صوبہ آغدیر میں کارروائی کرتے ہوئے 5 انسانی اسمگلرز اور 11 غیر قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سویڈن میں افغان مہاجرین کا طالبان حکومت کے خلاف بڑا احتجاج، عالمی بائیکاٹ کا مطالبہ
ان 11 غیر قانونی افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے لیے ڈی پورٹیشن مراکز جبکہ 5 اسمگلرز کو پراسیکیوٹر کے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔
افغان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں ترکیہ سے 16 ہزار 436 افغان مہاجرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب عالمی میڈیا کے مطابق جرمنی جرائم کے مرتکب افغان شہریوں کے لیے ملک بدری کی پروازوں میں نمایاں طور پر اضافہ کرنے جا رہا ہے۔
جرمن وزیر داخلہ کے مطابق حال ہی میں جرمنی نے سنگین جرائم میں سزا یافتہ 32 افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجا ہے، جبکہ مزید 100 افغانوں کو جلد ملک بدر کیا جائے گا۔
عالمی سطح پر غیر قانونی افغان باشندوں کی یہ گرفتاریاں اور ملک بدری، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید کرتی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












