بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

بھارت میں پیپر لیک اور جعلی ڈگریوں کے باعث دنیا کے کئی ممالک نے ویزا پالیسی انتہائی سخت کردی

24 جون, 2026 12:54

بھارت میں امتحانی پرچے آؤٹ ہونے اور گرتی ہوئی معیشت کے باعث دنیا بھر میں بھارتی طلبہ کے لیے ویزا پالیسی سخت کر دی گئی ہے۔

بھارت کے اندر بدترین تعلیمی نظام، امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کے اسکینڈلز اور مودی حکومت کی نااہلی کے باعث بیرون ملک بھارتی طلبہ کا مستقبل شدید تاریک ہو گیا ہے۔

بھارتی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ویزا کی سخت شرائط اور امیگریشن کے خلاف عالمی کریک ڈاؤن نے بھارتی طلبہ کو بری طرح جکڑ لیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 سال کے دوران برطانیہ اور امریکہ جانے والے بھارتی طلبہ کی تعداد میں 20 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ مستقبل میں اس میں مزید 15 فیصد کمی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کی خارجہ پالیسی ناکام، بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے، میڈیا اور اپوزیشن کی تنقید

ایک امریکی تحقیقی ادارے کی ڈائریکٹر نے بھی اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ بھارتی سیاستدانوں کی سرپرستی میں ہونے والی رشوت خوری اور جعلی ڈگریوں کے دھندے کی وجہ سے عالمی سطح پر بھارتیوں کے لیے ویزا پالیسی سخت کی گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کی 76 فیصد یونیورسٹیوں نے جنوری کے داخلوں میں بھارتی طلبہ کی تعداد واضح طور پر کم کر دی ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی روپے کی قدر میں تیزی سے ہونے والی گراوٹ نے بھی مشکلات بڑھا دی ہیں کیونکہ 2019 کے بعد سے بھارتی روپیہ بڑے تعلیمی ممالک کی کرنسیوں کے مقابلے میں 35 سے 47 فیصد تک اپنی قدر کھو چکا ہے۔

گلوبل اسٹوڈنٹ فلوز رپورٹ 2026 کے مطابق امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھارتی طلبہ کے داخلوں میں 2030 تک اوسطاً سالانہ 0.5 فیصد کمی ہوتی رہے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔