سرگودھا میں 7 سال کی بچی کے قتل اور زیادتی کا گرفتار ملزم مقابلے میں ہلاک

سرگودھا میں 7 سال کی معصوم بچی منتہا زہرہ کے قتل اور زیادتی کی کوشش کے کیس کا گرفتار ملزم ارسلان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
سرگودھا میں 7 سال کی معصوم بچی منتہا زہرہ کے قتل کیس میں ملوث گرفتار ملزم ارسلان قانون کے انجام کو پہنچ گیا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی پولیس (سی سی ڈی) کے مطابق ملزم ارسلان کو قتل میں استعمال ہونے والا آلہ برآمد کرنے کے لیے جھال چکیاں کے علاقے میں لے جایا جا رہا تھا کہ وہاں پہلے سے موجود اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل
اس فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ارسلان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے دیگر ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ارسلان نے 2 روز قبل معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی ناپاک کوشش کی تھی اور مزاحمت کرنے پر اسے بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کا ایک روز قبل ہی عدالت نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا تاکہ تفتیش کے دوران مزید حقائق اور آلہ قتل برآمد کیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









