بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ایوان میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

24 جون, 2026 14:40

قومی اسمبلی میں وزیراعظم  اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان تنہائی میں ہونے والی گفتگو کے حوالے سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ نوک جھونک دیکھنے میں آئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کی بے حد عزت کرتے ہیں اور ان کی قدم بوسی کے لیے ہمیشہ ان کے پاس حاضر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر معاملے پر حکومت جذباتی ردعمل کے بجائے بات چیت کا راستہ اپنائے، مولانا فضل الرحمان

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ماضی میں مولانا فضل الرحمان سے تنہائی میں جو باتیں اور سیاسی معاملات طے ہوئے تھے، وہ اخلاقی طور پر ان باتوں کو یہاں ایوان کے سامنے بیان نہیں کریں گے۔

اس پر مولانا فضل الرحمان نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر تنہائی میں کوئی بات کی ہے، تو وہ وزیراعظم کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ یہاں سب کے سامنے کھل کر بات کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس کے جواب میں کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کی یہ پیشکش بلکل قبول نہیں کریں گے کیونکہ اگر انہوں نے وہ باتیں کرنا شروع کر دیں تو بات بہت دور تک جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔