جمعرات، 25-جون،2026
جمعرات 1448/01/10هـ (25-06-2026م)

ایران پر حملوں میں نیٹو برابر کا شریک ہے، ایرانی وزارت خارجہ

25 جون, 2026 10:41

ایرانی وزارت خارجہ نے نیٹو کے سربراہ کے بیان کو اعتراف جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملوں میں نیٹو برابر کا شریک ہے۔

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم نیٹو پر غیر قانونی اور جارحانہ جنگ میں سہولت کاری کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رٹے کے حالیہ ریمارکس کو ایک واضح اعتراف جرم قرار دیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نیٹو اس جنگ میں برابر کا شریک ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ نیٹو اور اس حملے میں حصہ لینے والے تمام رکن ممالک کو اس کے سنگین نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں کو مسترد کر دیا، جہازوں کو وارننگ

انہوں نے خاص طور پر اٹلی اور رومانیہ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ وضاحت کریں کہ انہوں نے اس گٹھ جوڑ کا حصہ بننا کیوں پسند کیا۔

اس سے قبل نیٹو کے سربراہ مارک رٹے نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اٹلی نے اپنی سرزمین پر موجود امریکی اڈوں سے 500 امریکی طیاروں کو ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے آپریشن میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔

اسی طرح رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں تجارتی پروازوں کو اس لیے معطل کرنا پڑا کیونکہ وہاں کے ہوائی اڈوں کو امریکی ایندھن بھرنے والے طیاروں کی سہولت کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

ایران کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔