جمعرات، 25-جون،2026
جمعرات 1448/01/10هـ (25-06-2026م)

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک اور اہم ممبر نے لاتعلقی کا اعلان کردیا

25 جون, 2026 15:01

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر فیصل جمیل کشمیری نے ویڈیو پیغام کے ذریعے تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

بیرونی اشاروں پر آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان خراب کرنے اور افراتفری پھیلانے والی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے اب ان کے اپنے ارکان ہی متنفر ہو کر الگ ہو رہے ہیں۔

کمیٹی کے اہم کور ممبر فیصل جمیل کشمیری نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے تنظیم سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے اور آزاد کشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس انتشاری کمیٹی کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیں۔

فیصل جمیل کشمیری کا کہنا ہے کہ یہ تحریک عوامی حقوق اور آٹے و بجلی کی قیمتوں کے نام پر شروع کی گئی تھی، لیکن اب اس کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مزید دو کور ممبران نے علیحدگی کا اعلان کردیا

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ کالعدم کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف جو باتیں کی جا رہی ہیں، ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ باتیں آزاد کشمیر کے عام لوگوں کا مؤقف ہرگز نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کمیٹی کے ریاست مخالف ایجنڈے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے کبھی متفق نہیں ہو سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کو باہمی مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے اور آزاد کشمیر کے امن کو کسی صورت خراب نہیں ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ فیصل جمیل سے قبل بلال شیخ، رضوان کرامت، افتخار محمود، انجم زمان اور امجد علی خان ایڈووکیٹ بھی اس کالعدم کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔