بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مزید دو کور ممبران نے علیحدگی کا اعلان کردیا

24 جون, 2026 13:04

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران رضوان کرامت اور بلال شیخ نے کمیٹی کے انتشاری ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

آزاد جموں و کشمیر میں عوامی حقوق کے نام پر افراتفری، بلیک میلنگ اور قتل و غارت پھیلانے والی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو اس وقت بہت بڑا جھٹکا لگا ہے، جب اس کے اپنے ہی ارکان نے اس سے لاتعلقی کا اعلان شروع کر دیا ہے۔

میرپور سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے کور ممبر رضوان کرامت اور بلال شیخ نے اپنے علیحدہ ویڈیو پیغامات میں آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کالعدم کمیٹی کے انتشار کو یکسر مسترد کر دیں۔

سابق صدر جموں و کشمیر ورکرز پارٹی اور کور ممبر رضوان کرامت نے اعتراف کیا کہ آٹے اور بجلی کے نام پر شروع ہونے والا یہ سفر اب صرف اور صرف سیاسی بلیک میلنگ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے ایک اور ممبر انجم زمان اعوان کا لاتعلقی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یہ تحریک اب کشمیری نوجوانوں کو گمراہ کر کے پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کا ایک آلہ کار بن چکی ہے، اور جو لوگ نوجوانوں کو مشتعل کر رہے ہیں، وہ خود محفوظ مقامات پر بیٹھے ہیں، جبکہ عام آدمی اور نوجوان جیلیں اور نقصان بھگت رہے ہیں۔

اسی طرح دوسرے کور ممبر بلال شیخ نے بھی لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سستے آٹے اور سستی بجلی کے لیے بننے والی یہ کمیٹی اب دشمن کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور آج کے بعد ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ان دونوں رہنماؤں سے قبل افتخار محمود، انجم زمان اور امجد علی خان ایڈووکیٹ بھی اس انتشاری کمیٹی کے مذموم مقاصد کے سامنے آنے پر اس سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔