پیر، 29-جون،2026
پیر 1448/01/14هـ (29-06-2026م)

مقبوضہ کشمیر میں فوج اور پولیس میں تصادم، فوجی دیواریں پھلانگ کر تھانے میں داخل، بدترین تشدد

29 جون, 2026 10:44

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے ریاستی اداروں میں شدید تصادم ہوا، جہاں بھارتی فوج کے 40 اہلکاروں نے تھانے پر حملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو بربریت کا نشانہ بنایا۔

مودی حکومت میں بھارتی ریاستی ادارے آپس میں ہی دست و گریباں ہو گئے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں غاصب بھارتی فوج نے پولیس اہلکاروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی جریدے ’دی ہندو‘ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کے درجنوں اہلکار اتھولی تھانے کی چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے۔

اسلحہ اور لاٹھیوں سے لیس 17 راشٹریہ رائفلز کے 40 اہلکاروں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہو کر شدید تشدد کیا اور وہاں توڑ پھوڑ مچائی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کا سرکاری سطح پر اعتراف شکست، آپریشن سندور میں فوجی ہلاکتیں تسلیم کر لیں

اس واقعے کے بعد پولیس نے ایک میجر اور کمانڈنگ آفیسر سمیت متعدد بھارتی فوجی اہلکاروں پر اقدام قتل اور حملے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فوجی اہلکاروں کا یہ حملہ پہلے سے طے شدہ تھا اور وہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور فوج یا پیراملٹری اہلکاروں میں تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔

بھارتی فوج اور پولیس کے درمیان ہونے والے اس حالیہ تصادم سے مقبوضہ کشمیر میں تعینات قابض افواج کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خلیج واضح طور پر ظاہر ہوتی ہے۔

مودی حکومت کے ناقص کنٹرول کے باعث سیکیورٹی اداروں کی یہ غنڈہ گردی ظاہر کرتی ہے کہ حکومت ریاستی اداروں پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔