کراچی رینجرز کیمپ حملے میں شہید سپاہی اللہ دتہ میاں چنوں میں سپرد خاک

کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہی اللہ دتہ ہراج کی نماز جنازہ میاں چنوں میں ادا کردی گئی۔
کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی اللہ دتہ ہراج کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں 84 پندرہ ایل، میاں چنوں میں ادا کر دی گئی ہے۔
میاں چنوں کا یہ بہادر سپوت وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جان قربان کر کے ابدی نیند سو گیا ہے۔ شہید سپاہی اللہ دتہ کی تدفین مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی رینجرز کیمپ حملے میں گرفتار افغان دہشت گرد کا اعترافی بیان جاری
اس موقع پر پاکستان رینجرز کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو خصوصی سلامی پیش کی اور ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج اور پاکستان رینجرز کے اعلیٰ افسران، مقامی انتظامی و سیاسی شخصیات سمیت اہل علاقہ اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر موجود شرکاء نے وطن عزیز کی جغرافیائی حدود اور امن و امان کی حفاظت کے لیے سپاہی اللہ دتہ کی اس لازوال قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










