آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے لیے ایران اور عمان کے سفارت کاروں کے مسقط میں اہم مذاکرات

ایران اور عمان کے سفارت کاروں نے مسقط میں آبنائے ہرمز کے کنٹرول اور بحری جہازوں کے تحفظ کے امور پر اہم مذاکرات کیے ہیں۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے دارالحکومت مسقط میں عمان کے خصوصی سفیر عبدالعزیز الحنائی سے ملاقات کی ہے، جہاں ہرمز جوائنٹ کمیٹی کا پہلا اہم ترین اجلاس منعقد ہوا۔
اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام اور کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکہ اور ایران کے حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا
کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق موجودہ معاملات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے پیراگراف 5 اور ساحلی ریاستوں کے خودمختار حقوق کے دائرے میں رہ کر اس آبی گزرگاہ کے مستقبل کے انتظام پر تفصیلی مشاورت کی ہے۔
ایران اور عمان اس وقت اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کو چلانے کے قواعد و ضوابط پر کام کر رہے ہیں، جس میں یہ اہم نکتہ بھی شامل ہے کہ آیا بین الاقوامی مال بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ فراہم کرنے کے بدلے فیس ادا کرنی ہوگی یا نہیں۔
یاد رہے کہ یہ اہم مذاکرات تہران اور واشنگٹن کے درمیان رواں ماہ دستخط ہونے والے عبوری معاہدے کی روشنی میں کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











