مستونگ میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے کراچی کے شہری کے قتل کا مقدمہ درج

مستونگ میں کراچی سے آئے اس سیاح خاندان پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جنہیں دہشت گردوں نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
کوئٹہ کے قریبی علاقے مستونگ کے دشت تھانے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاح کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، کراچی حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر ڈیمارش جاری
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول کی بیوہ عائشہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ، ان کے شوہر علی مرتضیٰ اور ان کی 2 کمسن بچیاں گاڑی میں سوار تھے کہ وہ راستہ بھٹک گئے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گوگل میپ کے ذریعے ایک لنک روڈ کے راستے پر جا رہے تھے کہ اچانک کچھ مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔
گاڑی کے نہ رکنے پر ان مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں علی مرتضیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ عائشہ خود فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئیں۔
تاہم گاڑی میں سوار ان کی 2 ننھی بچیاں، جن میں 6 سالہ علیزہ اور 4 سالہ علائینہ شامل ہیں، معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









