بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

کراچی رینجرز کیمپ حملہ، سی ٹی ڈی تھانے میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج

01 جولائی, 2026 14:56

کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا مرکزی مقدمہ انسداد دہشت گردی اور ملک دشمنی کی دفعات کے تحت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کر لیا گیا۔

کراچی میں رینجرز کیمپ پر ہونے والے دستی بم حملے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں باقاعدہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ پولیس کی جانب سے سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور ملک دشمنی کی دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی رینجرز کیمپ حملے میں شہید سپاہی اللہ دتہ میاں چنوں میں سپرد خاک

اس کے علاوہ مقدمے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ اور فائرنگ کا تبادلہ کرنے، ایکسپلوزو ایکٹ (دھماکا خیز مواد کا قانون) اور دیگر متعلقہ قانونی دفعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کے دفتر پر حملے کے معاملے میں مجموعی طور پر 5 مختلف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ پہلی مرکزی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے اور اس کے تحت ضمنی مقدمات کے اندراج کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔