بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

پنجاب حکومت کا سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کو 20 لاکھ فی کس دینے کا اعلان

01 جولائی, 2026 15:20

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سانحہ کاہنہ کے جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5، 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا گیا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک حادثے پر پنجاب حکومت نے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر اس دلدوز واقعے میں جاں بحق ہونے والے 14 بچوں کے سوگوار لواحقین کو 20، 20 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پَنجاب حکومت کا 5 ہزار الیکٹرک بسیں چلانے اور طلبہ کو آسان اقساط پر ای بائیکس دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پَنجاب کے مشیر ذیشان ملک نے اس سرکاری فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کو بھی 5، 5 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ اس مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔