عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

Gold prices in Pakistan Today - july 04, 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 48 روپے کی کمی سے 6 ہزار 716 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی کے بعد 4ہزار 174ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












