ہفتہ، 4-جولائی،2026
ہفتہ 1448/01/19هـ (04-07-2026م)

ایران کی آبنائے ہرمز پر غیر علاقائی طاقتوں کو سخت وارننگ

04 جولائی, 2026 15:52

ایران نے آبنائے ہرمز میں غیر ملکی فورسز کی کسی بھی ممکنہ فوجی نقل و حرکت کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح پیغام جاری کیا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز غیر علاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں ہے، اور اس اہم آبی گزرگاہ میں کسی بھی قسم کی فوجی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن ہے اور اس خطے میں استحکام برقرار رکھنا ساحلی ریاستوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بحران پیدا کرنے والے عناصر اپنی مہم جوئی کے نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، جبکہ خطے میں کسی بھی اشتعال انگیز اقدام سے صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔

ایران کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور بحری سرگرمیوں پر بین الاقوامی توجہ بڑھ رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔