اتوار، 5-جولائی،2026
اتوار 1448/01/20هـ (05-07-2026م)

شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی

05 جولائی, 2026 09:11

تہران میں شہیدِ ملتِ اسلامیہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی، جس کے لیے مسجدِ امام خمینی میں لاکھوں سوگوار جمع ہو چکے ہیں۔

تہران سے جی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق، شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی، جس کی امامت ممتاز مرجعِ تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی کریں گے۔

نمازِ جنازہ کا وقت پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 30 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ نمازِ جنازہ کی ادائیگی سے قبل ہی مسجدِ امام خمینی سوگواروں سے ملکل طور پر بھر چکی ہے اور وہاں تل دھرنے کی جگہ باقی نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ مبارک کو ایران سے عراق منتقل کیا جائے گا

رپورٹ کے مطابق رات بھر عوام، زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہا۔ مسجد کے اندر اور اطراف کے علاقوں میں اس وقت لاکھوں افراد موجود ہیں جبکہ ایران کے دیگر شہروں سے مزید قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔

شہیدِ ملتِ اسلامیہ کو آخری سلام پیش کرنے کے لیے یہ ایک غیر معمولی اور تاریخی عوامی اجتماع بن چکا ہے۔ اس بڑے اجتماع کے پیشِ نظر سیکیورٹی اور انتظامی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور نمازِ جنازہ کے لیے خصوصی انتظامات نافذ کر دیئے گئے ہیں۔

نمازِ جنازہ کے بعد کل تہران میں عظیم الشان اور تاریخی تشییع جنازہ منعقد ہوگی، جہاں عوام اپنے محبوب قائد کے ساتھ عقیدت اور وفاداری کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔