ہفتہ، 4-جولائی،2026
ہفتہ 1448/01/19هـ (04-07-2026م)

شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ مبارک کو ایران سے عراق منتقل کیا جائے گا

04 جولائی, 2026 11:47

شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ مبارک کو ایران سے عراق منتقل کیا جائے گا، جہاں نجف اشرف اور کربلا معلیٰ میں نمازِ جنازہ اور تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

یہ وہی مقدس مقامات ہیں جن سے ان کی روحانی وابستگی بچپن سے جڑی رہی۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنی زندگی میں صرف دو بار کربلائے معلیٰ کی زیارت کی، ایک بار کم عمری میں اپنے والد آیت اللہ سید جواد خامنہ ای کے ہمراہ جب وہ عراق گئے، اور دوسری بار جوانی کے دور میں جب انہوں نے نجف و کربلا میں کچھ عرصہ قیام بھی کیا۔

اس کے بعد وہ بار بار اس مقدس سفر کی خواہش کے باوجود دوبارہ عراق نہ جا سکے۔

ان کے اپنے بیانات کے مطابق امام حسینؑ کے روضے کی زیارت ان کے دل کی ایک گہری حسرت رہی، جو زندگی بھر ان کے ساتھ رہی مگر مکمل نہ ہو سکی۔

اب ان کی زندگی کا یہ سفر ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جہاں وہی راستے ان کے جسدِ مبارک کے منتظر ہیں جن کی طرف ان کا دل ہمیشہ مائل رہا۔

کربلا اور نجف کی سرزمین اب ان کے آخری استقبال کے لیے تیار ہے، جہاں لاکھوں عقیدت مند امام علیؑ اور امام حسینؑ کے روضوں پر حاضری دے کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

مذہبی و روحانی حلقوں کے مطابق یہ منظر ایک غیر معمولی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں ایک عمر بھر کی محرومی اب آخری سفر کی صورت میں اپنی تکمیل کے قریب پہنچ رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔