اتوار، 5-جولائی،2026
اتوار 1448/01/20هـ (05-07-2026م)

انتہا پسند اسرائیلی وزیرِ اتمار بن غفیر کا قانونی کارروائی کے ڈر سے نیویارک کا دورہ منسوخ

05 جولائی, 2026 09:28

اسرائیل کے سخت گیر اور انتہائی دائیں بازو کے وزیرِ پولیس اتمار بن غفیر نے قانونی کارروائی اور سماجی تنظیموں کے شدید دباؤ کے بعد اپنا مجوزہ دورہ نیویارک منسوخ کر دیا۔

ہند رجب فاؤنڈیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ پولیس اتمار بن غفیر نے نیویارک کا اپنا دورہ ہند رجب فاؤنڈیشن کے قانونی دباؤ کے باعث منسوخ کیا، کیونکہ فاؤنڈیشن نے سینٹر فار کانسٹی ٹیوشنل رائٹس اور فلسطینی یوتھ موومنٹ سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر کارروائی کی کوششیں کی تھیں۔

فاؤنڈیشن نے اس سلسلے میں امریکی محکمہ انصاف میں ایک شکایت درج کروائی تھی اور نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز کو خط لکھ کر اتمار بن غفیر کے خلاف نیویارک کے قوانین اور شہریوں کے خلاف جرائم پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی دھمکی، ایران میں جوہری ڈاکٹرائن پر نظرثانی کی تجویز

سماجی تنظیموں نے امریکی حکام سے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا مطالبہ بھی کیا تھا تاکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں امریکی شہریوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی تحقیقات کی جا سکیں۔

فاؤنڈیشن کے مطابق، دورے کی یہ منسوخی ایک بڑی کامیابی ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ اب اسرائیلی حکام کے بین الاقوامی سفر اتنے آسان نہیں رہے بلکہ ان پر شدید قانونی گرفت کی جا رہی ہے۔

فاؤنڈیشن نے اتمار بن غفیر کے خلاف امریکی محکمہ انصاف میں جنگی جرائم اور نسل کشی پر کارروائی کی درخواست کی تھی، کیونکہ اسرائیلی وزیرِ پولیس کی حیثیت سے وہ جیلوں میں قیدیوں پر بدترین تشدد، قتل اور جبری بے دخلی کی پالیسیوں کے ذمہ دار ہیں۔

اس کے علاوہ ان کے عوامی بیانات، جیسے کہ 19 جون 2026 کو انہوں نے کہا تھا کہ ایک اسرائیلی ماں کے آنسو کے بدلے ایک ہزار لبنانی ماؤں کو رونا پڑے گا اور پورا لبنان جلنا چاہیے، نسل کشی پر براہِ راست اکسانے کی واضح مثالیں ہیں، جس کی بنیاد پر فاؤنڈیشن دنیا بھر میں ایسے مجرموں کا پیچھا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔