جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

اسرائیل کی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی دھمکی، ایران میں جوہری ڈاکٹرائن پر نظرثانی کی تجویز

03 جولائی, 2026 11:08

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکیوں کے بعد تہران کو اپنی جوہری ڈاکٹرائن پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

ایران کے ایک اہم قانون دان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو قتل کرنے کی تازہ ترین دھمکی کے بعد تہران کو اپنی جوہری ڈاکٹرائن پر لازمی طور پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے دی جانے والی یہ دھمکی جوہری ڈاکٹرائن کے ساتھ ساتھ اسلام آباد معاہدے کی دفعہ 8 پر نظرثانی کرنے کی ایک جائز اور مجبور کن وجہ فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سپریم لیڈر کے جنازے پر کارروائی کا خیال آئے تو دو بار سوچ لینا، ایرانی افواج کی اسرائیل و امریکہ کو وارننگ

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی اس مفاہمتی یادداشت کی دفعہ 8 کے تحت تہران نے اتفاق کیا تھا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل یا تیار نہیں کرے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کی اس دھمکی نے ایران میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جس کے بعد اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے جمعرات کو سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرایا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای 28 فروری کو جنگ کے پہلے دن امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔

علی خامنہ ای کے جنازے کی تقریب ہفتے سے شروع ہو رہی ہے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اس میں شرکت متوقع نہیں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔