شہید خامنہ ای عطر کی بوتل تھے، جسے توڑ کر خوشبو ہر طرف پھیلا دی گئی، ایران کا ٹرمپ کو جواب

آرمینیا میں متعین ایرانی سفارت خانے نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے تشییع جنازہ کے دوران حملے کی صلاحیت کا دعویٰ کیا تھا۔
امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ ایکسیوس کو دیے گئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے آرمینیا کے شہر یریوان میں واقع ایرانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک کرارا جواب دیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ جنازے میں شریک تمام لوگوں کو ایک ہی بار میں ختم کر سکتے تھے لیکن مذاکرات کے لیے کسی کو باقی رکھنے کی خاطر انہوں نے ایسا نہیں کیا، جبکہ انہوں نے ایرانی عوام کے رونے پر بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : شہید سید علی خامنہ ای کے جنازے میں 70 سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی، عباس عراقچی
ایرانی سفارت خانے نے امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ انسانوں کو تو قتل کیا جا سکتا ہے لیکن ان کے نظریات کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
سفارت خانے نے مزید کہا کہ آپ نے آیت اللہ خامنہ ای کو شہید تو کر دیا، لیکن حقیقت میں آپ نے عطر کی ایک ایسی بوتل توڑ دی ہے، جس کی خوشبو اب ہر طرف پھیل چکی ہے۔
ایرانی سفارت خانے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ آپ ان باتوں کو نہیں سمجھ سکتے کیونکہ آپ کے پاس نہ تو تہذیب ہے، نہ تاریخ ہے اور نہ ہی کوئی عزت و غیرت ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








