شہید سید علی خامنہ ای کے جنازے میں 70 سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شہیدِ انقلابِ اسلامی سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دنیا کے 70 سے زائد ممالک کے وفود ایران پہنچے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 70 سے زیادہ ممالک کے نمائندے اور وفود ہمارے شہید رہنما سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایران آئے، جن میں ہمارے وفادار عرب بھائی بھی شامل ہیں۔
وزیر خارجہ نے اس بڑی سفارتی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی تقریب ایران کے عالمی تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ ایک یادگار سنگِ میل کے طور پر محفوظ رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع
اس سے قبل ایران کی وزارتِ خارجہ نے جنازے کی تقاریب میں شرکت کرنے والے تمام غیر ملکی مہمانوں اور بین الاقوامی وفود کا باضابطہ شکریہ ادا کیا۔
وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرونی دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود جن ممالک اور حکام نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، وہ دراصل تاریخ کے درست رخ پر کھڑے ہوئے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے عظیم قائد کی شہادت اس سفر کا خاتمہ نہیں ہے بلکہ یہ عزیز ایران اور اسلام کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
انہوں نے اس تاریخی موقع پر شرکت کرنے والے تمام وفود کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








