پیر، 6-جولائی،2026
پیر 1448/01/21هـ (06-07-2026م)

پاکستان نے علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں سب سے بڑے وفد کے ساتھ شرکت کی، ایرانی سفیر کا اظہار تشکر

06 جولائی, 2026 09:48

ایران کے سفیر نے علی خامنہ ای شہید کے جنازے کی تقریب میں سب سے بڑا وفد بھیجنے پر وزیر اعظم اور عسکری قیادت سمیت پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلقات کو لازوال قرار دیا ہے۔

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پاکستانی قیادت، حکومت اور برادر عوام کی جانب سے دکھائی جانے والی تاریخی اور بے مثال یکجہتی پر دلی طور پر اظہار تشکر کیا ہے۔

ایرانی سفیر نے وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سمیت پاکستان کی اعلیٰ عسکری و سول قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں شہید سید علی خامنہ ای کی الوداعی تقریب مکمل، تاریخ کے سب سے بڑے جلوسوں کا آغاز

انہوں نے خصوصی طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ ایران میں منعقد ہونے والی علی خامنہ ای شہید کے جنازے کی تقریب میں پاکستان نے دنیا بھر میں سب سے بڑے سرکاری وفد کے ساتھ شرکت کی، جو دونوں ممالک کے گہرے دوستانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے وفد کی شرکت دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان فولادی اور مضبوط تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے عزم دہرایا کہ ایران اور پاکستان نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور یہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔