لاہور میں غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کے 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا

ڈیفنس کے علاقے میں غیر ملکی خاتون کے اغواء اور اجتماعی زیادتی کے کیس میں 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے، جس میں ملزم نواز کا نام سر فہرست ہے۔
لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں غیر ملکی خواتین کے اغواء اور اجتماعی زیادتی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں غیر ملکی خواتین کے اغوا اور مبینہ اجتماعی زیادتی کا کیس؛ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت
ڈی این اے میچ ہونے والے ملزمان میں نواز کا نام سر فہرست ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نواز نے سب سے پہلے غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم نواز کے اکسانے پر ہی دیگر ملزمان نے بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی تھی۔
پولیس نے 8 ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز کراس میچ کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوائے تھے، جن میں سے 3 کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ باقی ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز کا مزید تجزیہ ہو رہا ہے، تاکہ کیس کے تمام حقائق بلکل واضح ہو سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









