منگل، 7-جولائی،2026
منگل 1448/01/22هـ (07-07-2026م)

آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل حملے

07 جولائی, 2026 09:56

آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر نئے میزائل حملوں کے بعد کشیدگی بڑھ گئی، جس کا الزام ایران پر لگایا جا رہا ہے، ان حملوں میں بحری جہازوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں پر کم سے کم 2 میزائل فائر کیے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان میزائل حملوں سے 2 جہازوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی آبنائے ہرمز پر غیر علاقائی طاقتوں کو سخت وارننگ

اسی طرح سمندری تجارت کی نگرانی کرنے والی برطانوی کمپنی نے بتایا ہے کہ ایک اور واقعے میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم گولے سے نشانہ بنایا گیا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ٹینکر عمان کے شہر لیماہ سے 8 ناٹیکل میل کی دوری پر سفر کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹینکر پر گولا لگنے سے وہاں آگ لگ گئی، لیکن کسی انسانی یا ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس معاملے پر اپنا مؤقف دینے سے فی الحال گریز کیا ہے۔

برطانوی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی گروپ نے ان تازہ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن حالیہ دنوں میں عمان کے قریب ہونے والے 2 مزید حملوں کا شبہ بھی ایران پر ظاہر کیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔