منگل، 7-جولائی،2026
منگل 1448/01/22هـ (07-07-2026م)

زرعی زمینوں پر زبردستی پاور ٹاورز کی تنصیب، بھارتی کسان مودی حکومت کیخلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے

07 جولائی, 2026 11:45

بھارتی ریاست گجرات میں مودی حکومت کی اڈانی کو فائدہ پہنچانے کے لیے کسانوں کی زرعی زمینوں پر زبردستی پاور لائنیں اور ٹاور نصب کرنے کے خلاف کسانوں کا شدید احتجاج اور بھوک ہڑتال جاری ہے۔

بھارت کی ریاست گجرات میں کسانوں نے مودی حکومت کی اڈانی نواز پالیسیوں کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ بھارتی جریدے دکن ہیرلڈ کے مطابق گجرات میں کسانوں کی جانب سے مودی کے اڈانی نواز پاور پراجیکٹ کے خلاف بھوک ہڑتال کی جا رہی ہے۔

کسانوں کا احتجاج اپنی زرعی زمینوں پر حکومت اور اڈانی گروپ کی جانب سے زبردستی پاور لائنیں اور ٹاورز نصب کرنے کے خلاف ہے۔

کسانوں کا مؤقف ہے کہ اس اڈانی نواز حکومتی اقدام سے ان کی زمینیں مستقل طور پر بنجر اور ناقابل کاشت ہو جائیں گی، جس سے چھوٹے کسان شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت تعلقات کی بحالی کے لیے 117 شخصیات کا مودی کو کھلا خط، بی جے پی سیخ پا

کسانوں کے مطابق ان کی زمینوں پر زبردستی کام شروع کیا گیا ہے اور انہیں معاوضے کے حوالے سے بھی کوئی واضح بات نہیں بتائی جا رہی۔

اس صورتحال پر بھارتی جریدے دی ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا ہے کہ احتجاج کے دوران کسانوں نے مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مودی کو غدار قرار دیا گیا تھا۔

بھارتی رکن صوبائی اسمبلی جگنیش میوانی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات حکومت نے کسانوں کو ان کی زمینوں کا جائز معاوضہ دینے کے بجائے ان پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی نواز اشرافیہ یعنی اڈانی اور امبانی جیسے کاروباری گروپ بھارتی گجرات کے چندہ اور معدنی وسائل کا بے دریغ استعمال کر کے ہی اتنے طاقتور ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے سینئر بھارتی صحافی نیلو ویاس کا کہنا ہے کہ امریکہ میں اربوں کی سرمایہ کاری کرنے اور وہاں ہزاروں نوکریاں دینے والا اڈانی گروپ اپنے ہی ملک کے کسانوں کا حق مار رہا ہے۔ کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج جاری رکھیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔