منگل، 7-جولائی،2026
منگل 1448/01/22هـ (07-07-2026م)

ازبک سیکیورٹی فورسز نے ڈرون کے ذریعے افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

07 جولائی, 2026 11:55

ازبکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کے قریبی علاقے سرخان دریا میں ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 کلو سے زائد افیون ضبط کر لی۔

ازبکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

ازبک میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی افغان سرحد کے قریبی علاقے سرخان دریا میں کی گئی۔ افغانستان کی حدود سے نامعلوم اسمگلروں نے ایک ڈرون کے ساتھ منشیات باندھ کر اسے ازبکستان کی حدود میں بھیجنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں سابق سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ

ازبکستان کی اسٹیٹ سیکیورٹی سروس اور بارڈر ٹروپس نے مشترکہ آپریشن کے دوران اس مشکوک ڈرون کو فضا میں ہی بروقت ٹریس کر لیا اور اسے کامیابی سے اپنے قبضے میں لے لیا۔

ڈرون کو قبضے میں لینے کے بعد جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس سے 2 کلو 32 گرام اعلیٰ معیار کی افیون برآمد ہوئی، جسے ضبط کر لیا گیا۔

ازبکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا اور ڈرون کے لانچنگ پیڈ، اس کھیپ کے مطلوبہ خریدار اور دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔