زیارت میں فتنہ الخوارج کا پولیس پر حملہ، 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید، 15 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان کے ضلع زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، فورسز نے 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز 3 میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پولیس پر بزدلانہ حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس افسران و اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
ایس پی زیارت قدوس دہوار اور ڈی سی زیارت کے مطابق گزشتہ رات سے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
اس حملے میں شہید ہونے والوں میں تھانہ منگی کے ایس ایچ او محمد حسین، تھانہ کاوس کے ایس ایچ او صحبت خان اور اے ٹی ایف انچارج ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔ تمام شہدا کی میتوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایکس اسپیس میں گفتگو، لاپتہ افراد پر گمراہ کن بیانیہ زمیں بوس
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق ایف سی، بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نے دشوار گزار پہاڑی راستوں پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا، جو اب کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران 15 دہشتگرد جنہم واصل ہوئے، جبکہ ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8 پولیس اہلکار پہاڑی راستوں سے بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہدا کی اس عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا رکاوٹ جاری رہیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









