اتوار، 5-جولائی،2026
اتوار 1448/01/20هـ (05-07-2026م)

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایکس اسپیس میں گفتگو، لاپتہ افراد پر گمراہ کن بیانیہ زمیں بوس

05 جولائی, 2026 15:37

وزیراعلیٰ بلوچستان کی اوپن ایکس اسپیس میں ناقدین اور این جی اوز کے ساتھ براہِ راست گفتگو نے صوبے کے خلاف بنے گئے تمام گمراہ کن بیانیوں کو زمیں بوس کر دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ہونے والی اوپن اسپیس گفتگو نے بلوچستان کے حوالے سے بیرونی اور اندرونی سطح پر بنے گئے گمراہ کن بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔

اس اوپن ایکس اسپیس میں ناقدین، انسانی حقوق کی این جی اوز اور عام شہریوں سمیت 16 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جہاں وزیراعلیٰ نے لاپتہ افراد کے حساس معاملے پر حقائق پر مبنی مؤقف اپنا کر گمراہ کن پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ہمیشہ لاپتہ افراد کی آڑ میں معصوم عوام کو ریاست کے خلاف پرتشدد کارروائیوں پر اکسایا ہے، تاہم ایسے پرتشدد عناصر اب ریاستی رٹ کو کمزور کرنے کی ذرہ برابر بھی صلاحیت نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد

وزیراعلیٰ نے اسپیس میں بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے اہم اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں یوتھ انگیجمنٹ پلان کے تحت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار پنشن ریفارمز اور الیکٹرک وہیکلز پالیسی متعارف کروائی گئی ہے، جبکہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالر شپس کی مد میں خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے مزید انکشاف کیا کہ صوبے کے سرکاری اسکولوں، کالجوں، جامعات اور صحت کے مراکز میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے 4 ارب روپے کا خطیر فنڈ مختص کیا گیا ہے، جس سے بلوچستان کا تعلیمی انفراسٹرکچر یکسر تبدیل ہو جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔