منگل، 7-جولائی،2026
منگل 1448/01/22هـ (07-07-2026م)

کراچی میں سیکورٹی اداروں کا آپریشن، کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار

07 جولائی, 2026 13:55

کراچی میں سیکورٹی اداروں نے ایک مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بی ایل اے کے 2 خطرناک تربیت یافتہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے شہر میں تباہی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس اداروں نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 2 تربیت یافتہ دہشت گردوں کو انتہائی حکمت عملی کے ساتھ دھر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مجاہد بلوچ ولد دل جان اور فرید بلوچ عرف ذاکر بن ولد اعجاز احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق یہ ملزمان بی ایل اے کے کیمپس سے تربیت یافتہ ہیں اور انہوں نے ریکی اور کمیونیکیشن کی خصوصی ٹریننگ حاصل کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں واٹر ٹینکر گھر کی دیوار میں جا گھسا، ڈرائیور جاں بحق، 2 زخمی

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ملزمان اپنی دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر ساجد بلوچ اور بشیر زیب کی خصوصی ہدایات پر کراچی میں مقیم تھے، جہاں وہ حساس تنصیبات کی ریکی کر کے معلومات اپنی تنظیم کو فراہم کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ یہ ملزمان حساس تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کا ایک منظم نیٹ ورک بنانے کے لیے بھی سرگرم تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ اور بھاری مقدار میں بال بیرنگ برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف کراچی کے تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکہ خیز مواد کے ایکٹ 1908 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جو ان سے حاصل ہونے والی معلومات پر مزید کارروائی عمل میں لائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔