کراچی میں واٹر ٹینکر گھر کی دیوار میں جا گھسا، ڈرائیور جاں بحق، 2 زخمی

کراچی ڈیفنس فیز 5 میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر گھر کی دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور یاسر جاں بحق جبکہ 13 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں راحت کمرشل کے قریب ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر سڑک کنارے واقع گھر کی دیوار میں جا گھسا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق واٹر ٹینکر کے نیچے دب جانے کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت 30 سالہ یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ایک اور 3 سالہ معصوم بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق
حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک میں دو ڈرائیور اور ایک کنڈکٹر سوار تھے، جو ٹینکر کے تباہ ہونے سے اندر ہی پھنس گئے تھے۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے ٹرک کے کیبن کو کاٹ کر اس میں پھنسے ایک 13 سالہ بچے کو بحفاظت نکال لیا، جس کی شناخت حذیفہ ولد یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی بچے کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 2 دیگر افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ٹینکر کے ملبے سے نکال کر ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے واٹر ٹینکر کے بریک فیل ہونے یا تیز رفتاری کے پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












