15 سال کی عمر میں بھارتی قبضے کو للکارنے والے برہان وانی کی شہادت کو 10 سال مکمل

مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی میں نئی روح پھونکنے والے نوجوان حریت رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال مکمل ہو گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والے اور تحریکِ آزادی کو ایک نیا رخ دینے والے حریت رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال بیت چکے ہیں۔
برہان وانی نے اکتوبر 2010 میں محض 15 سال کی عمر میں بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے روایتی طریقوں سے ہٹ کر ڈیجیٹل دور کی اہمیت کو سمجھا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر مقابلہ کرتے ہوئے کشمیری بیانیے کو دنیا بھر میں عام کیا۔
ان کی اس جدید حکمتِ عملی نے مقبوضہ کشمیر میں تعینات 8 لاکھ بھارتی قابض فوج کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں، جس کے بعد 8 جولائی 2016 کو بھارتی افواج نے اس مجاہدِ آزادی کو شہید کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال مسترد کر دی
برہان مظفر وانی اور ان کے 2 ساتھیوں کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی تسلط کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
برہان وانی کی شہادت نے تحریکِ آزادیِ کشمیر کو ایک نئی توانائی، عزم اور حوصلہ عطا کیا، جس کی وجہ سے یہ دن کشمیری عوام کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
انہوں نے بھارتی قابض فورسز کے شدید دباؤ، جبر اور خوف کے باوجود کبھی ہار نہیں مانی اور مسلسل مزاحمت کی راہ اختیار کی۔
برہان مظفر وانی اور دیگر ہزاروں کشمیری شہداء کی ان لازوال قربانیوں کا بنیادی مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے، جو آج 10 سال گزرنے کے بعد بھی پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












