آزاد کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال مسترد کر دی

آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، ریاست بھر میں معمولاتِ زندگی بحال ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان اور معاشی استحکام کی فتح ہوئی ہے۔ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے آج دی گئی ریاست گیر ہڑتال کی کال کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے۔
ریاست کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور اضلاع میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری رہے، تمام بڑے کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور بازار صبح سویرے سے ہی کھلے رہے جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی عام دنوں کی طرح چلتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر؛ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
مختلف شہروں کے تاجروں اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال کی کال ریاست میں مبینہ طور پر پرتشدد سرگرمیاں شروع کرنے اور عوام میں انتشار پھیلانے کی ایک اور ناکام کوشش تھی۔
شہریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی سابقہ سرگرمیوں سے ریاست کو پہلے ہی کروڑوں روپے کا معاشی اور سماجی نقصان پہنچ چکا ہے، اس لیے عوام اب مزید کسی قسم کے انتشار یا بدامنی کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
کشمیر کے عوام نے جھوٹی افواہوں اور گمراہ کن پروپیگنڈے پر توجہ نہ دے کر یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ خطے میں صرف امن، استحکام اور معاشی ترقی چاہتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












