بدھ، 8-جولائی،2026
بدھ 1448/01/23هـ (08-07-2026م)

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 دہشت گرد ہلاک، 11 اہلکار بھی شہید

08 جولائی, 2026 15:20

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ مقابلے میں 11 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ملک دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے این 25 قومی شاہراہ پر ایک انتہائی اہم اور بروقت آپریشن کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایکس اسپیس میں گفتگو، لاپتہ افراد پر گمراہ کن بیانیہ زمیں بوس

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے 19 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اس شدید جھڑپ اور حب الوطنی کے معرکے میں سیکیورٹی فورسز کے 11 بہادر سپوت ملک و قوم کی خاطر لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کے ان جانبازوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے معصوم شہریوں اور شاہراہ کو ایک بڑی تباہی سے بچایا ہے۔

علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ سہولت کاروں اور باقی ماندہ عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشن اب بھی بدستور جاری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔