ایرانی صدر کا شہید سپریم لیڈر کی تجہیز و تکفین میں شرکت پر پاکستان سے اظہار سے تشکر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہید سپریم لیڈر کی تجہیز و تکفین میں شرکت پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ سطح کے وفد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کی تشریف آوری پر شکرگزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : میرے خیال میں ایران کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ اب ختم ہو چکا، امریکی صدر ٹرمپ
انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی مخلصانہ ہمدردی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت کو نہیں بھولیں گے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی اور پاکستانی اقوام نے ہمیشہ ہر اچھے اور برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید سپریم لیڈر پاکستان اور ایران کی مشترکہ ثقافت کو دونوں قوموں کا عظیم سرمایہ سمجھتے تھے اور وہ ہمیشہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہشمند تھے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












