شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کربلا میں بھی ادا کر دی گئی

شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ عراق کے مقدس شہر کربلا میں ادا کر دی گئی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے۔
شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسد خاکی سرزمین کربلا پہنچا دیا گیا، جہاں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے درمیانی حصے یعنی بین الحرمین میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
اس موقع پر لاکھوں عقیدت مندوں اور سوگواروں کا ایک عظیم عوامی سمندر امڈ آیا اور نماز جنازہ کے دوران انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
یہ بھی پڑھیں : صدی کا سب سے بڑا جنازہ، شہید سید علی خامنہ ای کی الوداعی رسومات قومی یکجہتی کا مظہر بن گئیں
شہید آیت اللہ اپنی زندگی میں کئی بار کربلا جانے کی شدید تڑپ اور خواہش کا اظہار کرتے رہے تھے۔ وہ آخری بار سال 1957 میں کربلا کی زیارت پر گئے تھے اور اب ان کی شہادت کے بعد ان کا جسد خاکی زیارت کے لیے وہاں لایا گیا ہے، جہاں دنیا بھر سے آئے عقیدت مندوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












