جمعرات، 9-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/24هـ (09-07-2026م)

امریکی فوج کا ایران میں مزید 90 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

09 جولائی, 2026 12:04

امریکی فوج نے ایران پر فضائی حملوں کی نئی لہر میں 90 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج نے ایران کے خلاف حملوں کا ایک اور اضافی دور مکمل کر لیا ہے۔ امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان حملوں کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی اور بے قصور سویلین ملاحوں پر حملے کرنے کی ایرانی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی ساحلی پٹی کے ساتھ قائم فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے نیٹ ورک، میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے کے مراکز، بحری صلاحیتوں اور فوجی لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے سمیت تقریباً 90 ایرانی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے لیے وعدے توڑنا اب ممکن نہیں، مارو گے تو مار کھاؤ گے، ایرانی اسپیکر

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حالیہ کارروائی اس سے ایک رات قبل ایران میں کی جانے والی کامیاب جارحانہ بمباری کے تسلسل کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی افواج نے اس کارروائی سے ایک دن قبل بھی ایران میں 80 سے زائد فوجی ٹھکانوں پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔