جمعرات، 9-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/24هـ (09-07-2026م)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

09 جولائی, 2026 15:30

اسلام آباد کی عدالت نے عدم حاضری پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات لگانے کے کیس کی سماعت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ضم اضلاع میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن

سماعت کے دوران عدالت میں عدم حاضری پر جج نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا۔

عدالت نے پولیس اور متعلقہ حکام کو سخت حکم جاری کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو ہر صورت گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

تاہم، سینئر سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی اور رخصت کے باعث کیس میں مزید قانونی پیش رفت نہ ہو سکی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔