وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ضم اضلاع میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضم اضلاع میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ کو 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے شمالی وزیرستان میں ترقیاتی سرگرمیاں ایک ہفتے میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ کو 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ میں عوام کو خدمات کی فراہمی میں واضح اور عملی تبدیلی نظر آنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
وزیراعلیٰ نے شمالی وزیرستان میں ترقیاتی سرگرمیاں ایک ہفتے کے اندر بحال کرنے کی سخت ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ترقیاتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے درکار افسران اور اہلکار فوری طور پر فراہم کیے جائیں۔
اجلاس کے دوران عوام کی سہولت کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ پولیس سہولت مراکز کے قیام پر انہوں نے پولیس حکام کو شاباش دی ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمارتوں کی تعمیر سے زیادہ عوام کو سہولیات کی فراہمی پر توجہ دینی ہے اور اس عمل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









