نیٹو کا اجلاس سیاسی مقاصد پر مبنی ہے، جوہری پروگرام کو بلاوجہ نشانہ بنایا گیا، ایران

ایران نے نیٹو کے سربراہی اجلاس کو سیاسی مقاصد سے متاثرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس میں آبنائے ہرمز اور ایران کے جوہری پروگرام کو بلاوجہ نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق، ترکیہ میں متعین ایرانی سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے اور تہران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ
سفارت خانے نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی سیکیورٹی برقرار رکھنا ایران کی ذمہ داری ہے، جبکہ خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کی اصل وجہ دوسرے ممالک کی مداخلت پسندانہ کارروائیاں ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیٹو کے سربراہ مارک روٹے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی اقدامات کی حمایت کرنا غلامانہ ذہنیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو چیف صرف امریکہ کی خوشامد کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











