ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ

اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ ایسی خفیہ معلومات شیئر کی ہیں، جن کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتے اسرائیل کی جانب سے امریکہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کے لیئے منصوبہ تیار کیا ہے۔
تاہم، کچھ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ اسرائیل کی یہ رپورٹ صدر ٹرمپ کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہو سکتی ہے، تاکہ وہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کو تیز کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے اب بھی پرامید، مزید حملوں سے گریز
امریکی حکومت طویل عرصے سے یہ کہتی آئی ہے کہ ایران 2020 میں اپنے جنرل قاسم سلیمانی پر کیے گئے ڈرون حملے کا بدلہ لینے کے لیے ٹرمپ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
اس حوالے سے جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ ایران کی ہٹ لسٹ پر سب سے اوپر ہیں اور ایران امریکی قیادت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے ان عزائم کو ایک کینسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا جلد علاج ہونا چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









