جمعہ، 10-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/25هـ (10-07-2026م)

بھارتی کمپنیوں کا امریکہ میں ویزہ جعلسازی کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

10 جولائی, 2026 10:52

دنیا بھر میں بھارتی کمپنیوں کے مالی اور سائبر فراڈ کے منظم دھندے کے بعد اب امریکہ میں بھی بھارتی کمپنیوں کا ایک بہت بڑا ویزہ جعلسازی کا اسکینڈل سامنے آگیا۔

امریکہ کے ایچ ون بی ویزہ فراڈ میں بھارتی کمپنیوں کے ملوث ہونے کے پختہ شواہد ملنے پر مودی حکومت کو عالمی سطح پر شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں ایچ ون بی اور پرم ویزا پروگرامز میں ہونے والے مبینہ فراڈ کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق، اس وقت ان تحقیقات کے دائرے میں شامل مشکوک اداروں میں مشہور بھارتی آئی ٹی کمپنی کوگنیزنٹ کا نام بھی نمایاں طور پر سامنے آیا ہے۔

یہ انتہائی حساس نوعیت کی تحقیقات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں قائم کی گئی ایک اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروارہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان بھارتی کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائی جانے والی جعلی ویزا درخواستوں کے ذریعے نہ صرف غیر ملکی کارکنوں کا شدید معاشی استحصال کیا جا رہا تھا بلکہ اس اسکیم کی وجہ سے خود امریکی کارکنوں کے حقوق کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

امریکی محکمہ محنت کے انسپکٹر جنرل انتھونی ڈی ایسپوزیتو نے اس معاملے پر میڈیا کو بتایا کہ اسکینڈل میں ملوث پائے جانے والے تمام اداروں اور کمپنیوں کو باقاعدہ سمن جاری کر دیے گئے ہیں اور کئی اہم معاملات کی باریک بینی سے چھان بین کی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ تحقیقات کا رخ اس وقت بھارتی آئی ٹی کمپنی کوگنیزنٹ کی طرف ہے، جس نے ویزا قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

امریکہ میں سامنے آنے والے اس ویزا فراڈ کے اسکینڈل نے عالمی سطح پر بھارت کے جھوٹ، مالی بدعنوانی اور سائبر جرائم کے منظم دھندے کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔