اتوار، 12-جولائی،2026
اتوار 1448/01/27هـ (12-07-2026م)

ایران نے جنگ کے دوران ڈرونز کی پیداوار 3 گنا بڑھا دی، قائم مقام وزیر دفاع

12 جولائی, 2026 09:07

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ جنگ کی صورتحال کے دوران ایران نے اپنے ڈرونز کی پیداوار کو 3 گنا بڑھا دیا ہے۔

قائم مقام ایرانی وزیر دفاع ماجد ابن الرضا کا کہنا ہے کہ ملک پر ہونے والے حملوں اور جنگی صورتحال کے باوجود ایران کی دفاعی پیداوار ایک لمحے کے لیے بھی نہیں رکی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا سے مذاکرات ہمیشہ دھوکا اور وعدہ خلافی پر ختم ہوئے، ایرانی عہدیدار

انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ہی ایران کی دفاعی طاقت کی اصل بنیاد ہے اور ایرانی ماہرین نے مشکل ترین حالات کے باوجود ملک کی دفاعی صنعت کو پوری طرح فعال رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی محنت کی وجہ سے جنگ کے دوران ڈرونز کی تیاری میں 3 گنا اضافہ ممکن ہوا ہے، جو دشمن کو جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔