اتوار، 12-جولائی،2026
اتوار 1448/01/27هـ (12-07-2026م)

لاہور، راولپنڈی اور گجرات سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشیں

12 جولائی, 2026 14:07

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، جس میں سب سے زیادہ بارش نارووال میں 51 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں بشمول گوالمنڈی میں 36، نیو کٹاریاں میں 35، شمس آباد میں 23، کچہری میں 21 اور پیرودھائی میں 19 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح گجرات میں 28، سیالکوٹ میں 24، مری اور اٹک میں 19 جبکہ چکوال میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 3 اور منڈی بہاؤالدین میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے پرائمری اسکولوں میں اے آئی تعلیم متعارف کروانے کا فیصلہ

لاہور کے مختلف علاقوں جیسے نشتر ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، لارنس روڈ اور مزنگ میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ مال روڈ، لکشمی چوک اور نابھہ روڈ پر بھی ہلکی بارش ہوئی۔ لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 18.2 اور سگیاں میں 17.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، جبکہ ڈی جی واسا لاہور نے بھی اپنی تمام فیلڈ ٹیموں کو نکاسی آب کے لیے متحرک رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔