پیر، 13-جولائی،2026
پیر 1448/01/28هـ (13-07-2026م)

تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ اور اسلام آباد معاہدے کی پاسداری کریں، پاکستان

13 جولائی, 2026 09:30

پاکستان نے خلیج فارس اور ایران میں بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے خطے کی صورتحال پر جاری بیان کے ذریعے بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے فوجی واقعات خطے کے امن کو خراب کر رہے ہیں اور کشیدگی میں مزید خطرناک اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا امریکہ اور ایران سے فوری حملے روکنے کا مطالبہ

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری اور ان کی حدود کے تحفظ کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور کسی بھی ملک کی خودمختاری پر حملہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے خطے کی تمام بڑی طاقتوں اور متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات اٹھائیں، جن سے اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

پاکستان نے تمام فریقین کو یاد دلایا کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے اپنے تمام وعدوں کی پاسداری کریں اور معاہدے کی خلاف ورزی سے بچیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کیلئے پوری طرح پرعزم ہے اور وہ اس سلسلے میں مکالمے اور سفارتکاری پر مبنی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔